معرکہ حق کے بعد کشمیر ایشوعالمی سطح پرا یک بار پھر اجاگر ہوگیا ہے وفاقی وزیر راناقاسم نون

مظفر آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کشمیرکمیٹی / وفاقی وزیر راناقاسم نون نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، معرکہ حق کے بعد کشمیر ایشوعالمی سطح پرا یک بار پھر اجاگر ہوگیا ہے ، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت سےکبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا، پاکستان نے کشمیریوں کے لیے جنگیں لڑی ہیں، معرکہ حق کے بعد پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی …

مظفر آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کشمیرکمیٹی / وفاقی وزیر راناقاسم نون نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، معرکہ حق کے بعد کشمیر ایشوعالمی سطح پرا یک بار پھر اجاگر ہوگیا ہے ، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت سےکبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا، پاکستان نے کشمیریوں کے لیے جنگیں لڑی ہیں، معرکہ حق کے بعد پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی برتری قائم کی جبکہ ہندوستان دنیا میں اکیلاہوگیا ہے ۔ ہم آزادجموں وکشمیر میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتے ہیں ۔ میرپور ائیرپورٹ بنے گا ، مظفرآباداورراولاکوٹ ائیرپورٹ کو فنکشنل کرنے کیلئےکشمیر کمیٹی نے معاملہ اٹھایا ہے ۔

ہندوستان نے دوبارہ کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو اسکو پھر سبق یاد کروائیں گے۔کشمیرپاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہے ، ہم سب کی ذمہ داری ہے مسئلہ کشمیر کو نقصان نہ پہنچنے دیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے ممبرسردارفتح اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں سینٹرل پریس کلب کے صدر سجاد قیوم میر نے کشمیرکمیٹی کے چیئرمین کو سینٹرل پریس کلب کی تاریخ کے حوالے سے بریفنگ دی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہاکہ معرکہ حق نے مودی سرکار کے غرور اور فرعونیت کو خاک میں ملادیا، معرکہ حق کے دوران ہمارے میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیااور پوری دنیا نے اسکوسراہا۔

10مئی کے معرکہ حق کے بعد کشمیر ایشو عالمی سطح پرایک بار پھر اجاگر ہوگیا ہے ۔ راناقاسم نون نے کہاکہ پاکستان کاقیام بہت بڑی بات تھی اس کے بعد پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا اوراس کے بعد معرکہ حق بنیان مرصوص میں فتح بہت بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرکمیٹی نے آزادکشمیر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے نیوٹیک سے معاملہ اٹھایا جس کے بعد آزادکشمیر کے 5ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون ہے، مقبوضہ کشمیرمیں فوج کو پولیس کے اختیارات دیے گئے ہیں اور وہاں ڈیموگرافی تبدیل کرنے کیلئے انجینئرنگ کی جارہی ہے ۔ کشمیریوں کی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جہدوجہد آزادی میں شہیدوں کا خون شامل ہے جو رنگ لائے گا۔انہوں نے کہاکہ جلد اسلام آباد میں ایک انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس منعقد کی جا ئے گی جس میں دنیابھر سے مندوبین کو مدعوکیاجائیگا۔