اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ معصوم بچوں پر حملہ انسانیت پر حملہ تھا،جو ناقابل فراموش ہے،قوم کی بہادر افواج اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔منگل کو سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ انسانیت پر حملہ …
معصوم بچوں پر حملہ انسانیت پر حملہ تھا،جو ناقابل فراموش ہے،صدر اسلام آباد چیمبرآف کامرس

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ معصوم بچوں پر حملہ انسانیت پر حملہ تھا،جو ناقابل فراموش ہے،قوم کی بہادر افواج اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔منگل کو سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ انسانیت پر حملہ تھا،جو ناقابل فراموش ہے ،پاکستان کے امن کے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی بہادر افواج اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں،سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں،پوری قوم ہمارے بچوں اور اساتذہ کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔سردار طاہر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتی ہے،دہشتگردی کے خاتمے اور ایک پرامن پاکستان کے لیے اختلافات سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا۔








