لاہور۔11فروری (اے پی پی):سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر نگرانی صوبہ میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار آور کاروبار کیخلاف شدید کریک ڈاون موثر اندازسے جاری ہے۔
ترجمان محکمہ کیمطابق لاہور شہر ،گوجرانوالہ اور گجرات سے معصوم جنگلی جانوروں،پرندوں اورخزندوں کے غیر قانونی شکاراورکاروبارمیں ملوث 8 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتارکئے گئے ، متعددکو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ جبکہ بقیہ کیس عدالت میں زیر التوا ہیں۔ ترجمان کیمطابق لاہور ریجن میں نئے تعینات ہونیوالے نوجوان ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عاصم کامران نے پنجروں میں قید معصوم جنگلی پرندوں کی فروخت کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کر کے انکے قبضہ سے سینکڑوں پرندے ضبط کر کے قدرتی ماحول میں آ زاد کر دیئے جبکہ ان سمیت سانڈھے کا تیل فروخت کرنیوالے ایک دیگرملزم کیخلاف بھی کارروائی کا آ غا ز کر دیا گیا ہے۔
ایسی ہی ایک دیگر کارروائی میں جنگلی پرندوں کا گوشت فروخت کرنیوالے ایک ملزم کو ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف گوجرانوالہ عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کیا اور نئے ایکٹ کی رو سے مثر پیروی کی بدولت ملزم کو 14 دن کے لئے اگلی سماعت تک جوڈیشل لاک اپ میں بھیج دیا گیا ۔ اسی طرح کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف گجرات ریجن ارفع بتول کی سربراہی میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے 4شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انہیں مبلغ ڈیڑھ لاکھ جرمانہ عائد کیا اور کیس نمٹا دیئے ۔