معیز ارسلان نے نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):معیز ارسلان نے یہاں لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز میں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ ایان بھٹی اور علی نعمان نے چیمپئن شپ میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان، سرپرست اعلیٰ محمد امجد حسن قریشی اور خیبر پختونخوا …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):معیز ارسلان نے یہاں لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز میں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ ایان بھٹی اور علی نعمان نے چیمپئن شپ میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان، سرپرست اعلیٰ محمد امجد حسن قریشی اور خیبر پختونخوا ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی بھی موجود تھے۔معیز ارسلان نے 430 پوائنٹس کے ساتھ مردوں کا ٹائٹل جیتا جبکہ ایان بھٹی نے 407 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور علی نعمان نے 371 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں احمر سلڈیرا نے 356 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔