معیشت اور جمہوریت ملکی ترقی و استحکام کے لیے اہم ستون اور لازم و ملزوم ہیں، تاجر رہنما مہر کاشف یونس

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ معیشت اور جمہوریت ملکی ترقی و استحکام کے اہم ستون ہیں۔ جمعرات کو یہاں’’جمہوریت اور معیشت‘‘کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس میں اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت ترقی، روزگار کے مواقع اور معیار زندگی کو بہتر بناتی ہے ، نمائندہ حکومت کا قیام قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق …

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ معیشت اور جمہوریت ملکی ترقی و استحکام کے اہم ستون ہیں۔ جمعرات کو یہاں’’جمہوریت اور معیشت‘‘کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس میں اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت ترقی، روزگار کے مواقع اور معیار زندگی کو بہتر بناتی ہے ، نمائندہ حکومت کا قیام قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کے تحفظ اور فیصلہ سازی میں عوام کی شرکت کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحکم معیشت اور فعال جمہوریت پائیدار ترقی کے لیے بہت ضروری ہیں اور ان دو ستونوں کے درمیان توازن اور ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے مواقع کے ساتھ صحت مند معیشت ہی جمہوری اداروں کو مضبوط بنا سکتی ہے، مضبوط معیشت معیار زندگی میں بہتری، غربت میں کمی اور تعلیم و صحت کی سہولیات تک رسائی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت اور جمہوریت کا توازن ایک مسلسل عمل ہے، جمہوری اصولوں اور پائیدار اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل غور و فکر، عوامی مکالمے اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔

مہر کاشف یونس نے کہا کہ معیشت اور جمہوریت ایک دوسرے سے لازم و ملزوم ہیں، جمہوری نظام میں معیشت عوام کی زندگیوں، روزگار کے مواقع اور مجموعی بہبود میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور جمہوری طرز حکمرانی سے بہتر معاشی پالیسیوں اور فیصلہ سازی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

 

مزید خبریں