معیشت کی ترقی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں‘ وزیراعظم نے معیشت پر خصوصی کمیٹی قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔اپوزیشن جماعتیں اس قومی مسئلے کے حل کیلئے آگے آئیں گے۔ ہفتہ کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق صوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں‘ وزیراعظم نے معیشت پر خصوصی کمیٹی قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔اپوزیشن جماعتیں اس قومی مسئلے کے حل کیلئے آگے آئیں گے۔ ہفتہ کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق صوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملکی کی ترقی کے لیے ہمیں سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی میں ارکان قومی اسمبلی، سینیٹر، معاشی ماہرین شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایک میز پر بیٹھ کرمعیشت کی ترقی کیلئے ایک ہو کر سوچنا ہوگا۔ ملک کی ترقی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سب کرداراداکریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور اس ملک کی خوشحالی کیلئے ہم سب جدوجہد کریں گے۔ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے حکومت محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس قوم کیلئے 22 سال جدوجہد کی ہے۔ قومی مسائل پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پرہوناچاہئے۔

Leave a Reply