مغربی بنگال میں پولیس نے کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا

کولکتہ۔22دسمبر (اے پی پی):بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتا ر کر لیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے جاوید منشی نامی نوجوان کو ریاست کے جنوبی ضلع پرگناس (Parganas) میں ایک ہسپتال کے قریب سے گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا ہے ۔نوجوان …

کولکتہ۔22دسمبر (اے پی پی):بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتا ر کر لیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے جاوید منشی نامی نوجوان کو ریاست کے جنوبی ضلع پرگناس (Parganas) میں ایک ہسپتال کے قریب سے گرفتار کیا۔

پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا ہے ۔نوجوان شالوں کے کاروبار کے سلسلے میں بھارتی ریاست گیا ہو ا تھا۔