اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ مغربی روٹ کے منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے پر چین کے شکرگزارہیں ، ان منصوبوں سے مغربی روت کے علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مراد سعید نے چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی زیاو پنگ سے ورچوئل اجلاس کے دوران کیا۔ لی ژیاو پنگ نے وفاقی وزیر مراد سعید کو چین میں ہونے والی یو این گلوبل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیاور بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت سی پیک میں وزارت مواصلات کے کردار کو سراہا۔
چینی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے مکمل اور جاری منصوبوں سے ترقی کے سفر پر انتہائی مسرت ہوئی ہے ۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے مغربی روٹ کے منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان منصوبوں سے ان علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،
مراد سعید نے فیٹف، کشمیر اور دیگر اہم ایشوز پر چین کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر نے اپنے چینی ہم منصب کو وزیراعظم عمران خان کے غربت کے خاتمے، سیاحت کے فروغ اور دیرپا ترقی کے لئے عمران خان کے ویژن پر بھی بات کی۔
چینی وزیر ٹرانسپورٹ نے وزیراعظم عمران کے ویژن کوسراہتے ہوئے غربت کے خاتمے کے لئے چین کی مدد کی یقین دہانی کرائی اور چین کے جامع پلان سے متعلق اگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک کو آگے لے جاتے ہوئے مغربی روٹ سمیت ایم ایل ون ، زراعت ، غربت کے خاتمے اور دیگر منصوبوں پر باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں۔