اقوام متحدہ ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی و وسطی افریقہ میں بچوں کی کم عمری میں شادی کے مسئلے کے خاتمے کے لیے ایک صدی سے زائد عرصہ درکار ہے۔ مغربی اور وسطی افریقی ممالک میں ہر 10 میں سے 4 لڑکیوں کی 18 برس سے کم عمری میں ہی …
مغربی و وسطی افریقہ میں کم عمری میں شادی کے مسئلے کے خاتمے کے لیے ایک صدی سے زائد عرصہ درکار ہے، یونیسف

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی و وسطی افریقہ میں بچوں کی کم عمری میں شادی کے مسئلے کے خاتمے کے لیے ایک صدی سے زائد عرصہ درکار ہے۔ مغربی اور وسطی افریقی ممالک میں ہر 10 میں سے 4 لڑکیوں کی 18 برس سے کم عمری میں ہی شادی کر دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ جن ملکوں میں کم عمری کی شادیوں کا رجحان پایا جاتا ہے اس فہرست میں پہلے 10 میں سے 6 ملک اسی خطے میں ہیں۔








