رام اللہ۔4دسمبر (اے پی پی):عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نےمغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں نمایاں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دفتر فلسطینی علاقوں میں اپنی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرے گا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے فلسطین کے دورے کے دوران رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں کہا کہ گنجان آبادی والے علاقوں میں لڑائی فطری طور پر پیچیدہ ہے لیکن بین الاقوامی انسانی امداد جاری رکھی جانی چاہیے۔
اسرائیلی فوج اس قانون کو جانتی ہے جس کا اطلاق ہونا چاہیے۔ انھوں نے اپنے دورے کے بعد جاری تحریری بیان میں مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں نمایاں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند نظریہ اور رائفل سے لیس کوئی بھی اسرائیلی اس طرح کے کام کرنے کے قابل ہونے کا احساس نہیں کر سکتا۔ ایسے فرد کو اپنے کیے کی سزا سے بچنا نہیں چاہیے۔
کریم خان نے اس طرح کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دفتر پوری توجہ اور استقامت کے ساتھ ان واقعات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنازع میں شریک تمام فریق کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کریں گے۔