مغربی یورپ کے ممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

137
قیمتی پتھروں اورجیولری کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):مغربی یورپ کے ممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ہواہے،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات میں سالانہ بنیادوں پر16فیصداضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 40.67فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بیلجئم،فرانس،جرمنی اورمغربی یورپ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.165 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.23فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.002ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات کاحجم 387.38ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 392.39ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 314.44ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات کاحجم 4.179 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مغربی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر496.34ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.67فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر698.21ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،

ستمبرمیں مغربی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 145.050ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 177.024ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 224.66ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں مغربی یورپ کے ممالک سے درآمدات کامجموعی حجم 2.586 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔