مقامی رہائشیوں کی نشاندہی اور ضرورت کے مطابق ترقیاتی کام کریں گے، علی حیدر زیدی

کراچی ۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پہلے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون میں رشوت کو شامل کیا جاتا تھا، ہمیں بھی اس طرح کی آفرز ملتی رہتی ہیں، پاکستان میری نظر میں ایک معجزہ ہے، زبردست جدوجہد اور قربانیوں کے بعد پاکستان ملا، دادا سے سنتا رہا اب والد سناتے ہیں کہ کس طرح پاکستان کا قیام عمل …

کراچی ۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پہلے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون میں رشوت کو شامل کیا جاتا تھا، ہمیں بھی اس طرح کی آفرز ملتی رہتی ہیں، پاکستان میری نظر میں ایک معجزہ ہے، زبردست جدوجہد اور قربانیوں کے بعد پاکستان ملا، دادا سے سنتا رہا اب والد سناتے ہیں کہ کس طرح پاکستان کا قیام عمل میں آیا، پاکستان کو بھی اللہ نے آزمائشوں سے گزارا، کچھ آزمائشیں آج پی ڈی ایم کی جلسے کے اسٹیج پر بھی بیٹھی ہیں۔ انہوں نے اتوار کو یہاں کے ڈی اے آفیسرز اوورسیز پاکستانیز بنگلوز میں پارک کی افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب مقامی افراد کی مشاورت سے ترقیاتی کام کیے جاتے ہیں، مقامی رہائشیوں کی نشاندہی اور ضرورت کے مطابق ترقیاتی کام کریں گے، روزی صرف حلال کی کھانا نوجوانوں کو نصیحت کرتا ہوں، حرام کی کمائی کے بکرے اور سور کے گوشت میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ گلستان جوہر میں 2018 کے الیکشن میںتحریک انصاف نے کلین سوئپ کیا، یہ جیت گلستان جوہر کے عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی، مجھے امید ہے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ہمیں اسی طرح عوام کی سپورٹ ملے گی، ہم سمجھتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں لوکل کو آگے آنا چاہئیے، اصل مسائل کا سامنا مقامی رہائشی کو ہوتا ہے۔ علی حیدر زیدی نے لاہور کے اسٹیج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے گیارہ، آمین علی گنڈا پور نے فضل الرحمان کے اثاثہ اور کرتوت بیان کیے ہیں، جس گروپ کا لیڈر فضل الرحمن ہو اس سے کیا امید رکھی جائے، دو بچے بھاگ رہے ہیں، ایک بچی نانی بن گئی دوسرا کچھ نہیں بن سکا، ان کی اپنی لیڈرشپ ان کے ساتھ نہیں، محمد زبیر کی کوئی حیثیت نہیں پہلے وارڈ کا الیکشن تو لڑیں، کوئی ایجنڈا نہیں، سلیکٹر کون ہے بتایا جائے، نام نہیں بتاتے، نواز شریف اور الطاف حسین میں کیا فرق ہے، نیب کا چیئرمین دونوں نے مل کر لگایا، اتنے چینلجز کے باوجود معاشی بحالی کی طرف جارہے ہیں، بلاول جب تقریر کرتے ہیں تو اسمبلی سے باہر چلا جاتا ہوں سر میں درد ہو ے لگتا ہے،دوسری تو ضمانت پر باہر ہیں انہیں تو اندر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ یہ سیاسی جماعتیں ایک ہوجائیں گے، عمران خان نے کہا چیخیں نکلیں گی وہ نکل رہی ہیں ،کہا تھا رلائوں گا تو رو رہے ہیں،یہ کامیڈی چل رہی ہے، فضل الرحمان منتخب نہیں استعفی کی بات کرتے ہیں۔سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ پہلے پانچ استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئیں گے انہیں عمرے کا ٹکٹ دوں گا لیکن فضل الرحمان کو عمرے کا ٹکٹ نہیں دوں گا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی بلال غفار سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔