مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خوردونوش کے بھاﺅ

61
Pakistan Bureau of Statistics

لاہور۔10 جولائی(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں بدھ کو اشیائے خوردونوش کے جاری کردہ بھاﺅ اس طرح ر ہے۔ چاول باسمتی (سپر کرنل) نیا130 تا 140 روپے فی کلو ، چینی72 روپے اور گڑ100تا110 روپے فی کلو فروخت ہوا۔ اسی طرح سفید چنا 110 روپے، سیاہ چنے98 ، دال چنا 108روپے سے106 ، مونگ ثابت140تا150، دال مونگ دھلی ہوئی165 روپے، ماش ثابت 145روپے، دال ماش دھلی ہوئی 165روپے اور بیسن 108روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔