مقامی گیس فیلڈز اور ذخائر پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وفاقی وزیر علی پرویز ملک

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتصادی محاذ پر پائیداری کو یقینی بنانے میں واضح پیش رفت کی ہے،مقامی گیس فیلڈز اور ذخائر پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے مستقبل کے حوالے سے …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتصادی محاذ پر پائیداری کو یقینی بنانے میں واضح پیش رفت کی ہے،مقامی گیس فیلڈز اور ذخائر پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی اپنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزارت کو گیس کے شعبے میں طویل مدتی پائیداری کے اقدامات متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب میٹرئیل پراگریس حاصل کر لی گئی ہے اور جلد ہی مزید اچھی خبریں آئیں گی۔ وفاقی وزیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت تمام معاہدوں کا احترام کرتی ہے اور دستیاب جگہ کے اندر متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند راستے کی تلاش جاری رکھے گی۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ حال ہی میں گیس کی طلب میں کمی آئی ہے، جو توانائی کی فراہمی کے سلسلے کو مستحکم کرنے کے مقصد سے جاری اصلاحات کے اثر کو ظاہر کرتی ہے۔ علی پرویز ملک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مقامی گیس فیلڈز اور ذخائر پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحاتی اقدامات کے پہلے ہی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور جلد ہی مزید بہتری بھی نظر آئے گی۔