سرینگر۔26اگست (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے کریری بنگدرہ کے رہائشی پینے کے پانی کی فراہم میں ناکامی پر محکمہ پانی و بجلی کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے خالی برتن اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے پانی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی پر قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ علاقے کے لوگ آلودہ پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے علاقے کی سڑک پر دھرنا دیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ انکا مسئلہ حل کریں۔