مقبوضہ علاقے میں مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال

سرینگر ۔ 3 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںاتوار اور پیر کو بھارتی فورسز کی فائرنگ ے زخمی ہونے والے مزید دو نوجوان منگل کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں اور اسلام آباد کے اضلاع میں شہید ہونے والے کشمیریوںکی تعداد بڑھ کر19 ہوگئی ہے۔ دریں اثناءبھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں …

سرینگر ۔ 3 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںاتوار اور پیر کو بھارتی فورسز کی فائرنگ ے زخمی ہونے والے مزید دو نوجوان منگل کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں اور اسلام آباد کے اضلاع میں شہید ہونے والے کشمیریوںکی تعداد بڑھ کر19 ہوگئی ہے۔ دریں اثناءبھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل عام کے خلاف مقبوضہ علاقے میں منگل کو مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی ۔ ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ قابض انتظامیہ نے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کے طول و عرض میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد تعینات کرکے سخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

مزید خبریں