مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے 365 نئے کیسز کی تصدیق

رملہ ۔ 25 جولائی (اے پی پی)فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں کرونا وائرس کے 356 نئے کیسز کا اعلان کیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3598 ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 356 کے نتائج مثبت رہے جس کے بعد کیسز کی …

رملہ ۔ 25 جولائی (اے پی پی)فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں کرونا وائرس کے 356 نئے کیسز کا اعلان کیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3598 ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 356 کے نتائج مثبت رہے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 9088 ہوگئی ہے ، ان میں سے 16 انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ اب تک اموات کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نابلس میں 16 نئے کیسز درج ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2124 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں