مقبوضہ کشمیر،،انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 108ہو گئی

121

سرینگر ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے فائر کے گئے پیلٹ لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان ہفتے کے روز سرینگر کے ایک ہسپتال میں چل بسا جس سے جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 108ہو گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام کے علاقے چک کاﺅسہ کا رہائشی نوجوان مظفر احمد پنڈت 14ستمبر کو شدید زخمی ہو ا تھا اور وہ صورہ ہسپتال سرینگر میں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالیہ انتفادہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں رواں برس 8جولائی کو ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہو ا تھا۔