مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے 1989 سے اب تک 94,594 کشمیریوں کو شہیدکیا

131

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے 1989 سے اب تک 94,594 کشمیریوں کو شہیدکیا، اقوام متحدہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، حریت رہنما
سرینگر ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) گزشتہ روز انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا ایسے میں مقبوضہ کشمیر ایک ایسا خطہ ہے جہاں قابض بھارتی فورسز نے جنوری 1989سے اب تک 94,594بے گناہ کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت مانگنے کی پاداش میں شہید کیا ہے جن میں سے 7,076کو دوران حراست شہیدکیا گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق قتل کے ان واقعات سے 22,831خواتین بیوہ اور107,603بچے یتیم ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران فوجیوں نے 10,816خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ 107,725 رہائشی عمارتوں اور دیگر املاک کو تباہ کیا۔رپورٹ کے مطابق ان 27برسوںکے دوران بھارتی پولیس اور فوجیوں نے 8ہزار سے زائد افراد کو حراست کے دوران لاپتہ کیا۔