سرینگر ۔ 6 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے حالیہ قتل کے خلاف سرینگر اور دیگر قصبوں میں جمعہ کو سخت پابندیاںنافذ کردیں۔ضلع گاندربل کے علاقے کنگن میں باقاعدہ طور پر کرفیو نافذ کردیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے خانیار، رینہ واری، نوہٹہ ، صفا کدل ، مہاراج گنج ، مائسمہ اور کرالہ کھنڈ …
مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرے روکنے کے لئے پابندیاں نافذ کردیں

مزید خبریں
سرینگر ۔ 6 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے حالیہ قتل کے خلاف سرینگر اور دیگر قصبوں میں جمعہ کو سخت پابندیاںنافذ کردیں۔ضلع گاندربل کے علاقے کنگن میں باقاعدہ طور پر کرفیو نافذ کردیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے خانیار، رینہ واری، نوہٹہ ، صفا کدل ، مہاراج گنج ، مائسمہ اور کرالہ کھنڈ تھانوں کی حدود میں آنے والے علاقوں میں سخت پابندیاں لگا کر شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی۔ ضلع گاندر بل کے علاقے کنگن میںکرفیو نافذ کیا گیا اور قصبے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کی گئی۔ پیر کے روز بھارتی پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والا کنگن کا رہائشی بائیس سالہ گوہر احمد راتھر منگل کو ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔







