سرینگر ۔07اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ہزاروں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شہید نوجوان مصور احمد وانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مصور احمد وانی کو گزشتہ رات ضلع کے علاقے کنگن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ …
مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

مزید خبریں
سرینگر ۔07اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ہزاروں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شہید نوجوان مصور احمد وانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مصور احمد وانی کو گزشتہ رات ضلع کے علاقے کنگن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت اور بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے آج پورے ضلع پلوامہ میں سخت پابندیاں عائد کر رکھی تھیں تاہم ضلع کے اطراف واکناف سے لوگ پابندیوں کو خاظر میں نہ لاتے ہوئے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے شہید نوجوان کے آبائی گاﺅں دیلی پورہ پہنچے ۔







