مقبوضہ کشمیر، چھاپوں، گرفتاریوں کے خلاف سرینگر میں مظاہرے ، جھڑپیں

سرینگر ۔31 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے صورہ میں لوگوں نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے رات کے وقت گھروں پر چھاپوں اور بے گناہ شہریوں کی گرفتاری کے خلاف زبردست مظاہرے کیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے سڑک پر دھرنا بھی دیا جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔ مظاہرین گرفتار افراد کی فوری رہائی کا …

سرینگر ۔31 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے صورہ میں لوگوں نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے رات کے وقت گھروں پر چھاپوں اور بے گناہ شہریوں کی گرفتاری کے خلاف زبردست مظاہرے کیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے سڑک پر دھرنا بھی دیا جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔ مظاہرین گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مزید خبریں