سرینگر ۔11 فروری (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسی پرآج مکمل ہڑتال ہے۔ سرینگر اور دیگر تمام بڑے قصبوں میں بازار اورکاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔حریت قیادت نے اتوار …
مقبوضہ کشمیر:مقبول بٹ کی شہادت کی برسی پر مکمل ہڑتال

مزید خبریں
سرینگر ۔11 فروری (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسی پرآج مکمل ہڑتال ہے۔ سرینگر اور دیگر تمام بڑے قصبوں میں بازار اورکاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔حریت قیادت نے اتوار سرینگر کے علاقے سونہ وار میں قائم اقوام متحدہ کے مبصرین دفتر کی طرف پر امن مارچ کی بھی کال دے رکھی ہے جس کا مقصد شہید مقبول بٹ اور ایک اور کشمیری رہنماشہید محمد افضل گورو کی میتوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کے کشمیریوں کے مطالبے پر زور دینا ہے۔








