اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی خواتین کی مزاحمت کا دن بھارتی ریاست کی تاریخ میں تاریک ترین دن ہے ۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل …
مقبوضہ کشمیرکی خواتین کی مزاحمت کا دن بھارتی ریاست کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی خواتین کی مزاحمت کا دن بھارتی ریاست کی تاریخ میں تاریک ترین دن ہے ۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو روندا جارہا ہے۔بھارتی مرد وخواتین سڑکوں پر احتجاجاً موجود ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ شاہین باغ کا احتجاج 60ویں روز میں داخل ہوچکا ہے جہاں ہزاروں خواتین مودی کے کالے امتیازی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔








