سرینگر ۔ 02 اپریل(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے دی ہے ۔ سرینگر اور دیگر تمام بڑے قصبوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ نریندر مودی …
مقبوضہ کشمیر ، نریندر مودی کے دورے کے خلاف آج مکمل ہڑتال

مزید خبریں
سرینگر ۔ 02 اپریل(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے دی ہے ۔ سرینگر اور دیگر تمام بڑے قصبوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ نریندر مودی جموں خطے کے علاقے ادھمپور میں چنانی ناشری سرنگ کے افتتاح کیلئے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج مظاہرے روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔







