مقبوضہ کشمیر : انسانی حقوق کے عالمی دن پر مکمل ہڑتال اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کو روکنے کے لیے سرینگر میں پابندیاں نافذ ،یاسین ملک، مختار وازہ اور دیگر گرفتار

سرینگر ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز انسانی حقوق کے عالمی دن پر آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ سرینگر اور دیگر تمام چھوٹے بڑے قصبوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوںکے خلاف ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، …

سرینگر ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز انسانی حقوق کے عالمی دن پر آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ سرینگر اور دیگر تمام چھوٹے بڑے قصبوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوںکے خلاف ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی ہے۔ مزاحمتی قیادت نے لالچوک سرینگر سے سونہ وار کے علاقے میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف آج ایک احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کر رکھا تھا تاہم کٹھ پتلی انتظامیہ نے ریلی کو ناکام بنانے کے لیے سرینگر کے رینہ واری، نوہٹہ، خانیار، مہاراج گنج، صفہ کدل، مائسمہ، کرالہ کھڈ، کوٹھی باغ اور رام منشی باغ تھانوں کی حدود میں آنے والے علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply