مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر کے محکوم طبقات کے لئے اقوام عالم کے سامنے آواز بلند کرنے پر ترکی کے صدر کے شکریہ گزار ہیں، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے مقبوضہ کشمیر کے بے بس عوام اور دنیا بھر کے کچلے ہوئے طبقات کی طرف سے اقوام عالم کے سامنے آواز بلند کرنے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ”کشمیر کے …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے مقبوضہ کشمیر کے بے بس عوام اور دنیا بھر کے کچلے ہوئے طبقات کی طرف سے اقوام عالم کے سامنے آواز بلند کرنے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ”کشمیر کے لاکھوں عوام اور دنیا بھر کے محکوم طبقات کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے قد کاٹھ کے رہنما سے یہی توقع وابستہ تھی، یہ مسئلہ ہم سب کا مسئلہ ہے آپ نے فاشزم کیخلاف اپنی آواز بلند کر کے اپنا فرض ادا کر دیا ہے۔

مزید خبریں