سرینگر ۔11 فروری (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ممتاز کشمیر ی رہنما شہید محمد مقبول بٹ کو شہادت کی 34ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ایک بہادر اور باہمت حریت پسند تھے، جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر باطل کے خلاف مزاحمت کا عملی نمونہ پیش کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی …
مقبوضہ کشمیر :سید علی گیلانی کا شہید محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت

مزید خبریں
سرینگر ۔11 فروری (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ممتاز کشمیر ی رہنما شہید محمد مقبول بٹ کو شہادت کی 34ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ایک بہادر اور باہمت حریت پسند تھے، جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر باطل کے خلاف مزاحمت کا عملی نمونہ پیش کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں دفن شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی میتوں کو انکے اہل خانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر ایک انسانی مسئلہ ہے۔








