مقبوضہ کشمیر: شوپیان میں بھارتی فورسز کی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ، 13افراد زخمی

سرینگر۔24 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر فائرنگ کرکے13افراد کو زخمی کردیاہے جن میں ایک نوجوان شدید زخمی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے درم ڈورہ کیگام کا محاصرہ کرکے گھرگھر تلاشی شروع کردی تو علاقے کے نوجوانوں نے فوجی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔بھارتی فوجیوں …

سرینگر۔24 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر فائرنگ کرکے13افراد کو زخمی کردیاہے جن میں ایک نوجوان شدید زخمی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے درم ڈورہ کیگام کا محاصرہ کرکے گھرگھر تلاشی شروع کردی تو علاقے کے نوجوانوں نے فوجی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔بھارتی فوجیوں نے احتجاجی مظاہرین پراندھا دھندفائرنگ کی اور پیلٹ گن کااستعمال کیاجس کے نتیجے میں13افراد زخمی ہوگئے جن مےںجہانگیراحمدلون نامی نوجوان شدید زخمی ہے