مقبوضہ کشمیر : شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت،قابض بھارتی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے، علاقے میں ہڑتال

86

سرینگر ۔ 4 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع اسلام آباد میں شہید ہونے والے نوجوان یاور نثار کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شہید نوجوان کو اسلا م آباد کے علاقے شیر پورہ میں آپنے آبائی قبرستان میں آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے یاور نثار اور غلام محی الدین بٹ نامی دو نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں ہرپورہ کانیلوان کے مقام پر محاصرے کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ غلا م محی الدین بٹ کا تعلق ضلع کولگام کے علاقے آرونی سے بتایا جاتا ہے۔