انٹر ڈیپارٹمنٹل قومی کبڈی چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز (آج) کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل قومی کبڈی چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان ریلوے جبکہ گروپ بی میں پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (کل) اتوارکوکھیلا جائے گا۔