مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہورہی ہے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت کا نوٹس لے،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی کا سیمنیار سے خطاب

85

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے سنگین خلاف ورزیاں روکنے کے لئے بھارت پردباﺅ بڑھائے۔ وہ جمعہ کو تشدد کے عالمی دن اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسندی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصدانسانی حقوق کی مجموعی خلاف ورزی کو اجاگر کرنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار نہ صرف پاکستانی قوم کے عزم کا اظہار ہے بلکہ مسئلہ کشمیر سے وابستگی کو بھی تقویت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ 4 بین الاقوامی دن کشمیر سے منسلک کرکے بھر پور انداز سے منائے گئے، ان عالمی دنوں میں بچوں پر تشدد، یوم خواتین اور تشدد کے شکار متاثرین سے یکجہتی کے دن شامل ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے اور قتل عام کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی نے کہاکہ بھارت نے 5 اگست کو یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت ختم کردی اور پورے مقبوضہ کشمیرکو جیل بنا دیا گیا ہے۔ ساو¿تھ ایشین اسٹریٹجک اسٹیبلٹی انسٹی ٹیوٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ماریہ سلطان مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات، آرٹیکل35.A پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین کے ذریعے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، کشمیریوں کی شہریت ختم کرکے باہر کے لوگوں کو بسایا جارہا ہے، لاک ڈراﺅن کی آڑ میں ہندوستانی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی درندگی کومزید تیز کردیاہے، پیلٹ گنوں اور دیگر گولہ بارود کا غیر قانونی استعمال ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لئے پچھلے سال سے مودی حکومت نے ہزاروں افراد کو قید میں رکھا ہے لیکن بھارت کو کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ سفیر آصف درانی نے کہا کہ مختلف تنازعات پر پاکستان نے تین جنگیں لڑی ہیں لیکن پھر بھی یر فورم پر مسئلہ کشمیرکو بہتر انداز میں اجاگر کررہا ہے، دوسری جانب سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیری ہندوستانی مظالم کا شکار ہیں لیکن بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ظلم اوربربریت شدت اختیار کر گئی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ فاشسٹ ہندوستانی حکومت نے آزادی کے لئے کشمیریوں کی آواز کو کوویڈ19کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔ سابق وزیر اور قانونی ماہر احمر بلال صوفی نے کہا کہ حکومت کشمیر سے متعلق قانونی راستے کھولے اور مشاورت کرے، اس کشمیریوں کے مقدمہ کو مختلف قانونی طریقے سے لڑے۔