اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالا، انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گی۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھاری قابض فورسز …
مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالا، انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گی،بھارتی قابض فورسز کے اس واقعہ نے دل دہلا دیئے ہیں، اس سے بڑی بربریت کا عملی مظاہرہ نہیں کیا جا سکتا، یورپی یونین کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھارتی بربریت پر بیان
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالا، انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گی۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھاری قابض فورسز نے تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالنے کے واقعہ نے دل دہلا دیئے ہیں، اس سے بڑی بربریت کا عملی مظاہرہ نہیں کیا جا سکتا، آج یورپی یونین کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کو اس تمام صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے، آج یورپی یونین سے مقبوضہ کشمیر پر تشویش اور پاکستان کے غم و غصہ کا اظہار کیا گیا، پاکستان نے ہر فورم کشمیر میں ہونے والی ظلم و بربریت کو اٹھایا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ یہ واقعہ ماورائے عدالت قتل کے زمرے میں آتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل کر رہا ہے، پاکستان اس واقعہ کو بھی ہر فورم پر اٹھائے گا، بھارت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں انٹرنیٹ بند کیا ہوا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کو کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں جبکہ بھارت کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظمیں آخر کب تک خاموش رہیں گی، کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا انسانی تقاضا ہے۔









