مقبوضہ کشمیر میں شدید ژالہ باری: سیب کے باغات ،سبزیاں تباہ

129
مقبوضہ کشمیر میں شدید ژالہ باری: سیب کے باغات ،سبزیاں تباہ

سرینگر۔15اکتوبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں آج (اتوار)شام شدید ژا لہ باری نے تباہی مچا دی، جس سے سیب کے باغات اور سبزیوں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بہی ناگ، کپرن اور کنجیولر نامی دیہات سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ژالہ باری نے زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کیا، جس کے نتیجے میں مقامی کسانوں کو کافی نقصان پہنچا جو سیب کے باغات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔