مقبوضہ کشمیر میں نانا کے سینے پہ بیٹھے بچے کی آہ عالمی برداری کو سن لینی چاہیے جسے قابض فورسز نے بیدردی سے شہید کیا مودی کا بھارت آزادی کا نعرہ لگانے والے معصوم کشمیریوں کے قتل کا مرتکب ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام عالم پر زور دیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے نانا کے سینے پہ بیٹھے بچے کی آہ عالمی برداری کو سن لینی چاہیے جسے قابض فورسز نے بیدردی سے شہید کیا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ مودی کا فسطائی بھارت آزادی کا نعرہ لگانے والے …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام عالم پر زور دیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے نانا کے سینے پہ بیٹھے بچے کی آہ عالمی برداری کو سن لینی چاہیے جسے قابض فورسز نے بیدردی سے شہید کیا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ مودی کا فسطائی بھارت آزادی کا نعرہ لگانے والے معصوم کشمیریوں کے قتل کا مرتکب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے نانا کے سینے پہ بیٹھے اس بچے کی آہ تمام عالم کو سن لینی چاہیے، اس کے نانا کی لاش کو ایک سپاہی کا اپنے پیروں تلے روندنا بھیانک، مجرمانہ اور اندوہناک ہے۔ صدر مملکت نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بچے کی ماں روتے ہوئے بیان کر رہی ہے کہ کیسے اس کے باپ کو صرف بھارتی تسلط سے آزادی کا نعرہ لگانے پر گاڑی سے باہر گھسیٹا گیا۔