مقبوضہ کشمیر : نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ میں ہڑتال،مظاہرے

سرینگر ۔10 نومبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آج بروز ہفتہ دو نوجوانوں کی شہادت پر ضلع پلوامہ میں زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے لیاقت وانی اور واجد الاسلام نامی نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقے ٹکن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔نوجوانوں کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی پلوامہ قصبے میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست مظاہرے شروع کر دیے ۔ مشتعل نوجوانوں نے بھارتی فورسز کے اہلکاروں پر پتھراﺅ کیا جبکہ قابض اہلکاروں نے نوجوانوںکو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے بعد مظاہرین اور قابض اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیںجو آخری اطلاعات تک جاری تھیں۔