مقبوضہ کشمیر :پامپو ر میں چوتھے روز بھی ہڑتال کی گئی

65

سری نگر۔ 04 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھو ں محمد امین میر نامی نوجوان کی شہادت پر ضلع پلوامہ کے علاقے پامپورمیں اتوار کو چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے محمد امین میر کو جمعرات کے روز ضلع بڈگام کے علاقے زاگومیں ایک اور نوجوان مختار احمد خان کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔ پامپور میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوںپر ٹریفک معطل تھی۔ شہید محمد امین میر پامپور دارنگ بل جبکہ مختار احمد بڈگام آر ی زل کے رہائشی تھے۔