اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کی رپورٹ سے عالمی دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو دنیا کے تمام فورمز پر بااحسن اندازسے سرانجام دے رہا ہے۔ …
مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ سے عالمی دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،وفاقی وزیر مسز روشن خورشید بروچا
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کی رپورٹ سے عالمی دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو دنیا کے تمام فورمز پر بااحسن اندازسے سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو آزاد جموں و کشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ایل او سی کے دونوں اطراف میں رہنے والے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور پاکستان اس وقت تک نہتے کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا جب تک ان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خود ارادیت نہیںمل جاتا۔ وفاقی وزیر نے ایل او سی کے اس پار رہنے والے آزاد کشمیر کے رہائشیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو پاکستان کی پہلی دفاعی لائن کا کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کا حوصلے اور عزم سے مقابلہ کر رہے ہیں۔









