مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نے ایک خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے

سرینگر ۔ 04 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ایک کانفرنس کے مقررین نے قابض بھارتی فورسز کی موجودگی کو کشمیریوں کے وجود اور بقا پر ایک لٹکتی تلوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے مقبوضہ علاقے میں جاری ابتر صورتحال نے اب ایک خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق”کشمیر سینٹر فار سوشل اینڈ ڈویلپمنٹ سٹیڈیز“ کے زیر اہتمام ”فوجی انخلاکی …

سرینگر ۔ 04 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ایک کانفرنس کے مقررین نے قابض بھارتی فورسز کی موجودگی کو کشمیریوں کے وجود اور بقا پر ایک لٹکتی تلوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے مقبوضہ علاقے میں جاری ابتر صورتحال نے اب ایک خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق”کشمیر سینٹر فار سوشل اینڈ ڈویلپمنٹ سٹیڈیز“ کے زیر اہتمام ”فوجی انخلاکی ضرورت او رشہری آزادی کی بحالی “ کے عنوان سے سرینگر میں منعقدہ ایک کانفرنس کے مقررین نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی موجودگی کو مقامی آبادی کے وجود کیلئے انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔