مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ حریت قیادت نے احتجاجی کیلنڈر میں 16ستمبر تک توسیع کردی ، جمعہ کو آزادی مارچ ، عیدالاضحی کے دن یواین او مارچ کیاجائے گا

سرینگر ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے وادی کشمےر مےں جاری انتفادہ کے دوران بے گناہ شہرےوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کےلئے 16ستمبر تک احتجاجی کیلنڈر جاری کردیاہے۔ حریت رہنماﺅںنے اس دوران مختلف طریقوں سے احتجاجی مظاہروں ، دھرنوں اور سڑکوں پر نمازیں ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅںنے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو ضلعی ہیڈکوارٹروں پراجتماعی طور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد محلوں، دیہات اور دیگر علاقوں سے ضلعی ہیڈکوارٹروں کی طرف ”آزادی مارچ“ کیا جائے گا۔دس ستمبر بروز ہفتہ کو احتجاجی پروگرام کے مطابق شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک ڈھیل کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں سے ظہر سے عصر تک سڑکوں پر قبضہ کرنے اور دونوں نمازیں سڑکوں پر ہی ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے