مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مسلسل شدید مشکلات کا سامنا ، فوجی محاصرہ 68 ویں روز بھی جاری

سرینگر ۔ 11اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جمعہ کو مسلسل 68 ویںروز بھی بیشتر علاقوںمیں کشمیریوںکو بھارت کے فوجی محاصرے اور مواصلاتی پابندیوںکی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق کشمیریوںکو سخت پابندیوں کے باعث خوراک اور ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اورلوگوںکو موبائل او ر انٹرنیٹ سروسز سمیت ذرائع مواصلات اورپبلک ٹرانسپورٹ معطل ہونے کے باعث مقبوضہ علاقے …

سرینگر ۔ 11اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جمعہ کو مسلسل 68 ویںروز بھی بیشتر علاقوںمیں کشمیریوںکو بھارت کے فوجی محاصرے اور مواصلاتی پابندیوںکی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق کشمیریوںکو سخت پابندیوں کے باعث خوراک اور ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اورلوگوںکو موبائل او ر انٹرنیٹ سروسز سمیت ذرائع مواصلات اورپبلک ٹرانسپورٹ معطل ہونے کے باعث مقبوضہ علاقے اور مقبوضہ علاقے سے باہر اپنے پیاروں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس دوران کئی مواقع پر لوگوںکو اپنے رشتہ داروں کے انتقال کے بارے میں اطلاع ایک ہفتہ یا اس کے بھی بعد ملی۔ مسلسل لاک ڈائون اور ایمبولینسوںکی عدم دستیابی کی وجہ سے بعض افرادبروقت ہسپتال نہ لے جانے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ قابض انتظامیہ کی طرف سے لوگوںکو نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے وادی کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئیں۔ یاد رہے کہ قابض انتظامیہ نے 05 اگست کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی تمام بڑی مساجد اور درگاہوں پر نمازجمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ہے۔ ادھر امریکی سینیٹر میگی حسن نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے طریقے تلاش کرنے پر زوردیا ہے ۔کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں انہوںنے کہاکہ دو نوںاطراف صورتحال میں بہتری کے طریقے تلاش کرناضروری ہے ۔میگی حسن نے کہاکہ وہ اب بھارت کا دورہ کر رہی ہیںجہاں وہ صورتحال اور بین الاقوامی تجارت کے بارے میں مزید تبادلہ خیال کیلئے حکام سے ملاقاتیں کریںگی۔