ملائشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

77

کوالالمپور ۔ 28 فروری (اے پی پی) ملائشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ پروڈکٹ کی طلب اور متبادل آئلز کے نرخوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیری ویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے مئی کے لیے سودے 0.7 فیصد بڑھ کر 2540 رنگٹ (651.12 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 44696 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔