ملائشین پام آئل کے نرخوں میں کمی

55

کوالالمپور۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ملائشین پام آئل کے نرخ گر گئے۔برسا ملائشیا ڈرائیوٹیو ایکس چینج میں جنوری کے لئے پام آئل کی سپلائی کے سودے 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 2218رنگٹ (532.98 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔منڈی میں پچیس پچیس ٹن کی 23560 لاٹس کا کاروبار ہوا۔