، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت ایک ایسا سفاک دشمن ہے جس کی بربریت کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی ہے، بھارت کو اخلاقیات کا کوئی لحاظ ہے اور نہ ہی وہ کسی بین الاقوامی قانون کا پاس رکھتا ہے، بھارت کے مکروہ اور انسانیت دشمن چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت ایک ایسا سفاک دشمن ہے جس کی بربریت کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی ہے، بھارت کو اخلاقیات کا کوئی لحاظ ہے اور نہ ہی وہ کسی بین الاقوامی قانون کا پاس رکھتا ہے، بھارت کے مکروہ اور انسانیت دشمن چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہر کشمیری کا فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز حق خود ارادیت کارواں کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی نے کیا تھا۔ تقریب سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمدکلیم عباسی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی، سیکریٹری کشمیر لبریشن سیل منصور قادر ڈار اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔