ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق، مریضوں کے محفوظ انخلا کا مظاہرہ کیا گیا۔
نوشہرہ ورکاں، ہنگامی صورتحال کے دوران مریضوں، لواحقین اور عملے کے محفوظ انخلا کے لیے پریکٹس کی گئی

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق، مریضوں کے محفوظ انخلا کا مظاہرہ کیا گیا۔
نوشہرہ ورکاں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور محفوظ انخلا کی تیاریوں کو جانچنے کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں Emergency Evacuation Mock Drill کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں احمد اقبال اور انچارج ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں عرفان موسیٰ خصوصی طور پر موجود تھے۔موک ڈرل کا بنیادی مقصد ہسپتال میں آگ، زلزلے یا کسی دیگر ہنگامی صورتحال کے دوران مریضوں، لواحقین اور عملے کے محفوظ انخلا، مؤثر ایمرجنسی رسپانس اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنانا تھا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے عملی مشق کے دوران مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ابتدائی طبی امداد کی کارروائی کا مظاہرہ کیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مشقیں عملے کی تربیت اور ہنگامی حالات میں بروقت ردعمل کے لیے انتہائی اہم ہیں۔







