اسلام آباد پولیس کے 11 ایس آئیز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ، نوٹیفکیشن جاری

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی منظوری سے 11 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر (BS-16) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی منظوری سے 11 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر (BS-16) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 11 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی۔ افسران کو ترقی ان کی مجموعی کارکردگی، سروس ریکارڈ اور سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر دی گئی ۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے، فورس کے افسران و جوانوں کے مسائل کے حل اور ویلفیئر اقدامات پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر افسران و اہلکاروں کی ترقی اسلام آباد پولیس کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود سے افسران و جوانوں کے مورال میں اضافہ اور کارکردگی مزید بہتر ہوگی، اسلام آباد پولیس میں میرٹ، شفافیت، فلاحی اقدامات اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں