ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے،ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے ساہیوال سرکل نے FIR No. 02/2026 مورخہ 10-09-2026 کے تحت سیکشن 4، 5، 8، 23 فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 (ترمیم شدہ 2020)، زیرِ دفعہ 109 اور …
ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے،ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے ساہیوال سرکل نے FIR No. 02/2026 مورخہ 10-09-2026 کے تحت سیکشن 4، 5، 8، 23 فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 (ترمیم شدہ 2020)، زیرِ دفعہ 109 اور 420 تعزیراتِ پاکستان کارروائی کرتے ہوئے اللہ رزاق رائلز، مدھالی روڈ، ساہیوال میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ملزمان محمد مزمل ولد محمد اور فیضان رضا ولد محمد ظفر اللہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضہ سے پاکستانی کرنسی 117,410 روپے، 405 یو اے ای درہم، 80 سعودی ریال، 122 امریکی ڈالر، 2 لیپ ٹاپس، 4 موبائل فونز اور 7 LCDs برآمد کر لیے گئے، جبکہ ملزمان کے ہزاروں امریکی ڈالرز پر مشتمل ڈیجیٹل مالیاتی لین دین کا ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔







