ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلسازی اور فراڈ میں ملوث جعلی فیسکو اہلکار گرفتار کرلیا، ملزم نے خود کو فیسکو کا اہلکار ظاہر کرکے صارفین سے گرین/نیٹ میٹرز کی تنصیب کے نام پر رقم وصول کی۔ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے فیصل آباد زون نے FIR No. 43/2026 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جعلی فیسکو اہلکار بن کر شہریوں سے …
ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلسازی اور فراڈ میں ملوث جعلی فیسکو اہلکار گرفتار کرلیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلسازی اور فراڈ میں ملوث جعلی فیسکو اہلکار گرفتار کرلیا، ملزم نے خود کو فیسکو کا اہلکار ظاہر کرکے صارفین سے گرین/نیٹ میٹرز کی تنصیب کے نام پر رقم وصول کی۔ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے فیصل آباد زون نے FIR No. 43/2026 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جعلی فیسکو اہلکار بن کر شہریوں سے رقم بٹورنے اور جعلی گرین/نیٹ میٹرز کی تنصیب میں ملوث ملزم محمد زوہیب علی ولد محمد یوسف کو گرفتار کر لیا۔
مذکورہ کیس کے مطابق ملزم نے خود کو فیسکو کا اہلکار ظاہر کرکے صارفین سے گرین/نیٹ میٹرز کی تنصیب کے نام پر رقم وصول کی، حالانکہ وہ فیسکو کا ملازم نہیں تھا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر 160,000 روپے اپنے میزان بنک اکاؤنٹ کے ذریعے وصول کرنے اور جعلی میٹرز کی خریداری سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ملزم کے خلاف دھوکہ دہی، جعلسازی اور سرکاری اہلکار بننے کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔







