ممبئی۔11ستمبر (اے پی پی):بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ ملائکہ اروڑہ کے والدانیل اروڑہ نے بدھ کی صبح ممبئی کےعلاقے باندرہ میں ایک عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔پولیس کو ابھی تک کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے جس کے باعث پولیس حکام ابھی تک خودکشی کی وجوہات کا تعین نہیں کر پائے ہیں۔
ملائیکہ اروڑہ یہ خبر ملنے کے بعد پونا سے ممبئی پہنچ گئی ہیں جبکہ ان کے سابق شوہر ارباز خان بھی ممبئی میں ان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑہ جب 11 سال کی تھیں تو ان کے والدین میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد وہ اور ان کی چھوٹی بہن امریتا رائو اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔انیل اروڑہ کا تعلق پنجاب سے تھا اور انہوں نے مرچنٹ نیوی میں ملازمت کی۔