ملائیشیاءسے ترسیلات زر کی شرح میں گیارہ ماہ کے دوران 37 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) رواں مالی سال (2018-19ئ) کے ابتدائی گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ملائیشیاءسے ترسیلات زر کی شرح میں 37 فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا مئی ملائیشیاءمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 1.438 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملائیشیاءسے ترسیلات زر کی شرح میں گذشتہ مالی سال کے مقابلے …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) رواں مالی سال (2018-19ئ) کے ابتدائی گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ملائیشیاءسے ترسیلات زر کی شرح میں 37 فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا مئی ملائیشیاءمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 1.438 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملائیشیاءسے ترسیلات زر کی شرح میں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 37 فیصد اضافہ ہوا جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات کی شرح میں 21.5 فیصد کا اضافہ ہو، اس کے علاوہ برطانیہ سے ترسیلات زر کی شرح میں 19.3 فیصد اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق امریکا سے ترسیلات زر کی شرح 21.5 فیصد اضافے سے 3.133 ارب ڈالررہیں جبکہ برطانیہ سے ترسیلات زر میں 19.3 فیصد کے اضافہ سے ان کا حجم 3.14 ارب روپے تک پہنچ گیا، اسی طرح متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر کی شرح گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.2 فیصد اضافے سے 4.263 ارب ڈالر اور سعودی عرب سے ترسیلات زر میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم بڑھ کر 4.669 ارب ڈالر رہا ۔

Leave a Reply